ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر

بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی:  موٹر سائیکل کے لائسنس پر 42 دن کا ریلیف آج ختم ہو جائے گا اور 16 دسمبر سے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے 42 روزہ ریلیف کی مدت فراہم کی تھی، جو ملکی تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کے لیے مختص کی گئی تھی۔

اس مہم کے دوران صوبہ بھر میں 23 لاکھ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ اب 16 دسمبر سے 42 دن کا قانون دوبارہ لاگو ہو گا اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس ایکشن لے گی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو زیرو ٹالرنس پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔