وقاص احمد:شادمان پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ ذہنی معذور بچے بلال کو نہر میں چھلانگ لگانے سے بچا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بلال گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر سے نکل آیا تھا اور نشاط کالونی کا رہائشی تھا۔ ایک دن قبل وہ گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
جیل روڈ کے قریب بچے نے پل سے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر شہریوں نے شور مچایا۔ شادمان پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچتے ہوئے بچے کو نہر سے نکال کر بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شادمان پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔