اقبال ٹاون کے علاقہ سے جعلی سرکاری ملازم گرفتار

15 Dec, 2024 | 09:37 AM

فاران یامین:  اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جعلی سرکاری ملازم علی چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ملزم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پرائز کنٹرول کے نام پر عوام سے پیسے وصول کئے۔ علی چودھری شادی ہالز سے بھی پیسے وصول کرتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق اے سی سٹی رائے بابر نے جعلی سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں