ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 68 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم

جہلم: گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 68 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راجہ وقار: جہلم میں  گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی 68 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔ اس اہم موقع پر ایم این ایز فرخ الطاف، بلال کیانی، ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری مہمان خصوصی تھے۔

بلال اظہر کیانی نے اس پروگرام کو پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی مالیت کے ٹریکٹرز اور کسان کارڈ فراہم کر رہی ہے تاکہ کسانوں کی زندگی میں بہتری آئے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے 79 منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھا گیا ہے، جس سے عوام کو فوری فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے بتایا کہ گزشتہ 3سالوں میں جہلم میں پیداوار 19 من سے بڑھا کر 22 من تک کر دی گئی ہے، اور گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 9500 ٹریکٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔