وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔
دونوں بورڈز نے اس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا عمل مکمل طور پر حتمی مراحل میں ہے اور اب اس پر کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے کیونکہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل پیر کو متوقع ہے۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اصولی معاہدہ بھی ہو چکا ہے تاہم پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔