موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس کی سہولت کا آخری روز، دفاتر کھلے ہیں

15 Dec, 2024 | 08:39 AM

فاران یامین:  آئی جی پنجاب کی ہدایت پر موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کا آخری روز ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق شہری آج بھی لائسنس دفاتر سے سہولت حاصل کر سکتے ہیں، اور چھٹی کے روز بھی تمام دفاتر کھلے ہیں تاکہ شہریوں کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ پہنچ سکے۔

رواں سال 11 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس دفاتر میں سہولت فراہم کی گئی جبکہ آن لائن لرنر، رینول، اور ڈوپلیکٹ لائسنس کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی کرا سکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اب تک 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں اور بغیر لائسنس یا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈرائیورز کے پاس لائسنس کا ہونا خوداعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔ 
 
 
 
 

مزیدخبریں