ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی، ٹمپریچر 20  رہے گا، آج ماہِ کامل کی رات ہو گی

Lahore Weather update, ٖFull moon night, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  لاہور میں فضا کی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز  ہوا کی آلودگی کی شرح بتانے والے ائیر کوالٹی انڈیکس  238  تھا، شام کے وقت لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 164 رہ گیا۔

آج شب لاہور کے افق پر معمولی بادل ہیں اور تقریباِ کامل سے تھوڑا کم مکمل چاند آسمان پر دمک رہا ہے اور معمولی ہوا چل رہی ہے۔چاند آج دوپہر دو بجے کے لگ بھگ کامل ہو جائے گا اورآج شب چاند کی چودھویں رات ہو گی۔

لاہور میں آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹمپریچر کم سے کم 7 ڈگری سیلسئیس تک گرنے کا امکان ہے. صبح ڈھائی بجے تک لاہور کا ٹمپریچر 8 ڈگری سیلسئیس تک گر چکا ہے  اور آج اتوار کو دوپہر تک ٹمپریچر بڑھ کر 20 سے  21 ڈگری سیلسئیس تک جانے کا امکان ہے۔

آج لاہور کے آصمان پر کچھ بادل رہیں گے لیکن بارش نہیں ہو گی کیونکہ ہوا میں ہیومیڈٹی بہت کم ہے۔ اگر بادل دوپہر تک چھٹ گئے تو ٹمپریچر اکیس ڈگری سے قدرے زیادہ ہو سکتا ہے۔ 

علی الصبح جب  ہوا میں قدرے خنکی ہو گی اور شہر میں کہیں کہیں کچھ کچھ دھندلا کلائمیٹ ہو گا تب ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ دو سو تک جانے کا خدشہ ہے۔ علی الصبح کام کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو ماسک اور مناسب لباس استعمال کرنا چاہئے۔