انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم

15 Dec, 2024 | 01:42 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف ملک گیر کارروائی کا حکم یونان کے سمندر میں ایک اور کشتی ڈوبنے کے واقعہ مین پاکستان سے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے مرنے کی اطلاعات کی تصدیق کے بعد دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اس حادثہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکے متعلق چھان بین کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے  گی۔

محسن نقوی نے کہا  کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، سمگلرز کے مافیاکئی گھر اجاڑ چکے ہیں، انہوں نے کہا  انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے گی۔ 

مزیدخبریں