ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم

Mohsin Naqvi, FIA< Human Trafficking mafia,
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان  میں ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  گزشتہ سال بھی یونان کے سمندر میں دِنکی ڈوبنے سے درجنوں پاکستانیوں کی اموات کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان بھر میں انسانوں کے سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کرروائیاں کی تھیں، لیکن یہ مافیا جوں کے توں موجود ہیں اور پاکستانیوں کے  یورپی ممالک جانے کے جنون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف ملک گیر کارروائی کا حکم یونان کے سمندر میں ایک اور کشتی ڈوبنے کے واقعہ مین پاکستان سے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے مرنے کی اطلاعات کی تصدیق کے بعد دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اس حادثہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکے متعلق چھان بین کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے  گی۔

محسن نقوی نے کہا  کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، سمگلرز کے مافیاکئی گھر اجاڑ چکے ہیں، انہوں نے کہا  انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے گی۔