ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ جانے کے دیوانے پاکستانیوں کی ایک اور کشتی الت گئی، کئی ہلاک، درجنوں لاپتہ

یورپ جانے کے دیوانے پاکستانیوں کی ایک اور کشتی الت گئی، کئی ہلاک، درجنوں لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے۔

ایک انٹرنیشنل خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ  ہفتے کو  یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب غیر قانونی مسافروں سے لدی ہوئی ایک چھوٹی  کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40  مسافر اب تک لاپتہ ہیں،  39 کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ کی کسی ملک تک پہنچنا چاہتے تھے۔کشتی کے لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی  کارکن کوشش کر رہے ہیں۔ 

وزیر داخلہ کا حادثہ پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اس حادثہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکے متعلق چھان بین کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے  گی۔

محسن نقوی نے کہا  کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، سمگلرز کے مافیاکئی گھر اجاڑ چکے ہیں، انہوں نے کہا  انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے گی۔