معروف فیشن برانڈ کے بانی کا حادثہ میں انتقال ہو گیا

15 Dec, 2024 | 01:19 AM

Waseem Azmet

سٹی42: سپین سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل  فیشن برانڈ مینگو کے بانی ترک نژاد بزنس مین اساک اینڈک پہاڑی  علاقہ میں حادثے میں انتقال کر گئے ۔

سپینش اخبار لا وانگارڈیا کے مطابق 71 سالہ تاجر بارسلونا کے قریب مونٹسیراٹ غاروں کے قریب اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیدل سفر کے دوران 150 میٹر کی چٹان سے پھسل کر گر گئے اور فوت ہو گئے۔

مینگو کے سی ای او ٹونی روئز نے اینڈک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، لیکن ہم سب، کسی نہ کسی طرح، ان کی میراث اور ان کی کامیابیوں کے گواہ ہیں۔ یہ ہمارے لئے لازم ہے  کہ مینگو کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جائے۔یہ  وہ پروجیکٹ ہے،  جس پر اسک بہت آگے جانا چاہتے تھے اور جس ر وہ فخر تھا۔"

اینڈک 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی سے سپین کےشہر کاتالونیا چلے گئے اور 1984 میں بارسلونا  میں ہی انہوں نے اپنے فیشن برانڈ  مینگو کی بنیاد رکھی تھی۔

کمپنی کے عالمی ریٹیل ڈائریکٹر سیزر ڈی ویسینٹ نے مارچ 2024 میں نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا  میگو برانڈ کی ابتدا کے متعلق کہا تھا، "اینڈک نےمحسوس کیا تھا ا کہ ہمیں رنگ اور انداز کی ضرورت ہے،" 

مینگو کیا ہے

پنٹو فا، ایس ایل، مینگو کے نام سے مردوں اور خواتین اور بچوں کے ڈریسز اور ایکسیسریز کی تجارت کرتی ہے، یہ  ایک ہسپانوی فاسٹ فیشن کمپنی ہے، جس کی بنیاد بارسلونا میں بھائیوں Isak Andic اور Nahman Andic نے رکھی تھی۔ یہ خواتین اور مردوں کے لباس اور لوازمات کو ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرنے والی بڑی کمپنی ہے جس کی آؤٹ لیٹس دنیا کے  درجنوں ممالک میں دستیاب ہے۔

ینگو  بہت ابتدا میں ہی انٹر نیٹ کو  آن لائن بزنس کے لئے استعمال کرنے لگی تھی۔ مینگو  کی ویب سائٹ 1995 میں بنائی گئی، اور 2000 میں، مینگو نے اپنا پہلا آن لائن اسٹور کھولا۔

ایچ ای بائی مینگو ایک مردوں کی لائن ہے جو 2008 میں بنائی گئی تھی، اور 2014 میں اس کا نام "مینگو مین"  رکھا گیا تھا۔ فرنچ فٹ بال کھلاڑی زین الدین زیدان نے مینگو مین کی تشہیر میں مدد کی۔

مینگو کے 16,000 سے زیادہ ملازمین ہیں، جن میں سے 1,850 ہینگر ڈیزائن سینٹر اور پلاؤ سولیتا آئی پلیگمانز، بارسلونا میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرتے ہیں۔مینگو  کی سب سے بڑی مارکیٹ اسپین ہے لیکن استنبول، ترکی میں مینگو کے سب سے زیادہ  سٹور  ہیں۔

مزیدخبریں