ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین  گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلحہ لے کر نکلنے کی دھمکی دے دی

Ali Amin Gandapur threats of violence, PTI violence, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سرکاری اہلکاروں کے قتل اور تشدد کے کئی مقدمات میں ملوث ، اسلام آباد پر تین ماہ میں تین دھاوے بول کر امن و امان کو کئی کئی روز کے لئے درہم برہم کر دینے کے عادی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر گولی اور بندوق کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ علی امین گنڈاپور  نےکہا ہےکہ "اگلی دفعہ  ہم امن  والی بات نہیں کریں گے"،  "جب ہم اسلحہ لےکر نکلیں گے تو دکھائیں گے بھاگتا کون ہے۔" 

 ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے تقریر کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور کہا، "اگلی دفعہ ہم 'پرامن' والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گےکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔"

علی امین گنڈاپور  نے گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسمعیل خان میں دھمکی دی تھی کہ جس طرح محمود غزنوی نے (کئی  سو سال پہلے) ہندوستان پر 17 حملے کئے تھے اسی طرح میں بھی اسلام آباد پر  17 حملے کروں گا۔ ابھی پانچ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد مین تقریر کرتے ہوئے علی امین نے اپنے بانی کو مشورہ دیا کہ "عمران خان کو خدا کا واسطہ ہےکہ امن کا راگ چھوڑ دیں"،  " ہم فسطائیت  اور  فرعونیت کا مقابلہ کر  رہے ہیں، فسطائیت  نے آئین، قانون، اخلاقیات اور  انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔"

علی امین نے الزام لگایا کہ  خواجہ آصف، عطا تارڑ  اور دیگر لوگ  "نہتے لوگوں  پرگولیاں برسانے" کا دفاع کر رہے ہیں.

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ریاست لوگوں کوبغاوت  پر مجبور کر رہی ہے۔