ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا ایک اور "احتجاج"؛ تعلیمی ادارے کل پھر بند رہیں گے

PTI PROTEST, Islamabad EDUCATIONAL INSTITUTIONS,
کیپشن: یسلام آباد مین پی ٹی آئی کے ایک اور ""احتجا کے اعلان کے بعد اسلام آباد مین تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول کل پھر بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد پر پی تی آئی کے کارکنوں کے دھاوا کے دوران کئی پولیس اور رینجرز اہلکار شہید ہوئے تھے اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے کئی کارکنوں کے مرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایک ہزار کے لگ بھگ کارکن گرفتار ہوئے تھے۔ اسلام آباد کی ایک کالج بس کی فائل فوٹو گوگل سے لی گئی ج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے ایک اور "احتجاج"کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے   کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن  نے بھی وفاقی دارالحکومت میں تمام پرائیویٹ سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی نے اپنے اڈیالہ جیل میں قید بانی کی ہدایت پر کل ایک بار پھر "احتجاج" کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا کی وجہ سے بھی اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کئی روز مسلسل بند رہے تھے جس سے سٹوڈنٹس کی تعلیم کا نقصان ہوا تھا۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے باعث کیا گیا۔