احمد منصور: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کےساتویں اجلاس میں کمیٹی نے سیکٹروں کے مابین اتفاقِ رائے قائم کرنے کے لئے تفصیلی بحث کی اور سرمایہ کاری کی فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی کی سطح پر اصلاحات کی سفارشات پیش کیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ساتواں اجلاس دوسرے دن بھی جاری رہا۔ میٹنگ کا مقصد باقی ماندہ وزارتوں کے ایجنڈا پر غور کرنا تھا
اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی اور اس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا اور اعلیٰ سطحی سرکاری افسران نے بھی شرکت کی
متعلقہ وزارتوں نے اپنے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور (SIFC) کے فورم کے تحت پالیسیوں کو درست سمت میں چلانے کے منصوبے دیئے
کمیٹی نے جاری کاوشوں کا جائزہ لیا اور منظور شدہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں عمل درآمد پر زور دیا
وزارتوں کو حکومت کی اساسی صلاحیت کے بارے میں بتایا گیا جس کی مدد سے وہ منافع بخش اور کامیاب امکانات مرتب کر سکتی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا
اجلاس کےاختتام پر کمیٹی نے سیکٹروں کے مابین اتفاقِ رائے قائم کرنے کے لئے تفصیلی بحث کی اور سرمایہ کاری کی فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی کی سطح پر اصلاحات کی سفارشات پیش کیں۔