ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس،ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے

نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس،ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لینگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نارووال، گجرات اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز ، رانا ثناء اللہ اور الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر، ڈویژنل صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تینوں اضلاع کے صدور کی امیدواروں بارے سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تین اضلاع کی قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 23 نشستوں کے امیدواروں انٹرویوز کئے گئے۔ جمعہ کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ کے لئے مجموعی طور پر 96 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ اجلاس میں گجرات میں مسلم لیگ ق کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے ناموں پر غور بھی کیا گیا۔