ارشاد قریشی :سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی کا راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں خطاب۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں ایبٹ آباد اور کے پی سے آئے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں پر سردار مہتاب خان عباسی کا آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ن لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں سیاسی نہیں سیاسی فرقے بن چکے ،ہم نے انکو سومنات کے بت بنا دیا اور انھیں پوجنا شروع کردیا ،ہم نے اپنی لیڈرشپ کو دیکھنا ہے سمجھنا ہے،بجلی اور گیس کے بل عوام لیلئے عذاب بن گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غریب کا کوئی پرسان حال نہیں یہ کھیل تماشا بند ہونا چاہئیے،آزادی اظہار رائے کے تحت ملک کو مضبوط بنانا ہوگا،پاکستان کو ہم نے فرقوں میں بانٹ دیا ہے، پارلیمنٹ اعلی ظرف لوگوں پر مشتمل ہونی چاہیے،آج مسلم لیگ فدوی بن چکی ہے کل ہمارے جیسے لوگ تھے جو سر اٹھا کر چلتے تھے،آج لوگ کہتے ہیں ہمیں کسی اور نے جتوانا ہے۔
سردار مہتاب خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سب مل کر بیٹھیں اور انتقامی کاروائی بند ہونی چاہیے،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک بار سزا دی جائے اور چار سال بعد وہ ختم کرکے دوسرے کو سزا دی جائے،جس کے خلاف کوئی قانونی کیس ہیں قانون کے مطابق کیسز چلانے چاہیے،مسلم لیگ ن میں پہلے ہم نے بدعنوانی کا سنا بھی نہیں تھا لیکن پچھلے سولہ ماہ کی کارکردگی میں مسلم لیگ ن نے بھی ہاتھ رنگے ہیں۔