ریٹرننگ افسروں کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت پانچ رکنی لارجر بنچ 18 دسمبر کو کرے گا

15 Dec, 2023 | 06:35 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسر ز اور بیوروکریسی سےتعینات کرنے کے خلاف  پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ اس کیس کی سماعت 18 دسمبر کو کرے گا۔

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نےاس  کیس کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔

لارجر بنچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد شامل ہیں۔

لارجر بنچ پی ٹی آئی کےعمیر خان نیازی کی درخواست پر  حکم امتناعی پہلے ہی جاری کر چکی ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا عمل روک دیا ہے۔

عمیر نیازی کی درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزیدخبریں