رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 22864 شہری اپنی جیبیں کٹوا بیٹھے

15 Dec, 2023 | 06:24 PM

سٹی42: لاہور میں جیب تراش بھی سرگرم، دن دیہاڑے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے میں کامیاب.

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 22864 شہری اپنی جیبیں کٹوا بیٹھےہیں۔جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 9032 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہاجبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 3335 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، 3056 مقدمات کے ساتھ سول لائنز ڈویژن تیسرے نمبر پر ،صدر ڈویژن میں 2903، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 2804 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کینٹ ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 1734 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیب تراشی کی وارداتیں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہیں اور بیشتر متاثرین خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کرواتے۔

مزیدخبریں