فاطمہ عارف: سوئی گیس کے ٹیرف میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر آگئی۔
قدرتی گیس کی قیمت اور صارفین کو بھیجے گئے بلوں میں جان لیوا اضافہ کے خلاف لاہور کی تاجر برادری احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئی۔ جمعہ کے روز مقامی تاجروں نے لاہور میں استنبول چوک سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی ۔سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
گیس کی قلت اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی ۔استنبول چوک مال روڈ پر سوئی گیس کی اوور بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین نے استنبول چوک سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاج کے باعث مال روڈ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ احتجاج کرنے والے تاجر گیس کے ایس این جی پی ایل، OGRA اوگرا اور وفاقی حکومت سے قدرتی گیس کے ٹیرف میں جان لیوا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔