بلاول بھٹو کا لاہور  میں ڈیرے  ڈالنے کا فیصلہ

15 Dec, 2023 | 04:58 PM

Ansa Awais

حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 19 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ لاہور ہائیکورٹ بار سے بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی 19 دسمبرکو لاہورآمداور دو دن کا قیام متوقع ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 19 دسمبر کو لاہور میں دو دن قیام کے دوران لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پنجاب اور لاہور کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ دوسری جانب اس دوران وہ لاہور میں ورکرز کنونشن کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بھی کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گی۔

مزیدخبریں