ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سول جج نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ سول جج نے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا درست فیصلہ کیا۔

  محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جوڈیشل چیلنج کیا اور مؤقف پیش کیا کہ راولپنڈی سول جج نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا،محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سول جج کا فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

  ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور بعد ازاں فواد چودھری کی فراڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےفواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی۔

Ansa Awais

Content Writer