انسٹا گرام میں 2 نئے فیچرز متعارف

15 Dec, 2023 | 03:32 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: انسٹا گرام میں 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی جانب سے ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ان میں سے ایک فیچر بیک ڈراپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔اس فیچر سے صارفین کے لیے اسٹوریز کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلنا ممکن ہوگا۔جب آپ انسٹاگرام اسٹوری میں فوٹو یا دیگر مواد کو اپ لوڈ کریں گے تو اسکرین پر اوپر بیک ڈراپ کا آئیکون نظر آئے گا۔اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کے پیچھے کا بیک گراؤنڈ غائب ہو جائے گا اور ٹیکسٹ باکس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس قسم کا بیک گراؤنڈ چاہتے ہیں۔اس کے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے، اے آئی ٹول اس کے مطابق بیک گراؤنڈ بنا دے گا۔

دوسرا فیچر انسٹاگرام اسٹیٹس سے متعلق ہے۔انسٹاگرام میں اسٹیٹس فیچر ایک سال قبل متعارف کرایا گیا تھا جس میں اب تک ٹیکسٹ یا ایموجیز کو پوسٹ کیا جا سکتا تھا۔مگر اب صارفین 2 سیکنڈ کی ویڈیو کو بھی انسٹاگرام اسٹیٹس میں شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔یہ ویڈیو بار بار پلے ہوتی جائے گی اور آپ کے دوستوں کے ان باکس میں پروفائل فوٹو کی جگہ نظر آئے گی۔

آپ کے دوست اس اسٹیٹس پر کلک کرکے اسٹیکر، فوٹو، ٹیکسٹ یا GIF کے ذریعے ریپلائی کر سکیں گے۔

مزیدخبریں