سٹی42: لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ سکیم کا رہائشی فیاض احمد الماریوں کا کام کرتا تھا، مخالفین مقتول فیاض کو پہلے بھی کئی بار قتل کی دھمکیاں دے چکے تھے اور اکثر گھر کے دروازے پر فائرنگ بھی کر چکے، جائیداد کی لالچ نے رشتے داروں کو خون کا پیاسا بنا دیا،وقوعہ کے روز 4افراد گھر میں گھس آئے اورفیاض احمد کو بہلانے سے باہر لے گئے،جیسے ہی شہری گھر کے دروازے سے باہر نکلا مخالفین کو گولیاں برسادیں۔
مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ میرے دیور نے اپنے ساتھیوں سے مل کر میرے شوہر کو قتل کیا،اب مجھے اور میرے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔