(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستیں پر سماعت آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےبیرسٹر علی ظفر و دیگر وکلاپیش ہونگے، اس کے علاوہ وفاق اور پنجاب حکومت کے وکلا بھی پیش ہوں گے۔
پانچ رکنی لارجر بینچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا ۔