وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی درآمد کو این او سی سے مشروط کردیا

15 Dec, 2022 | 08:05 PM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی درآمد کو این او سی سے مشروط کردیا .

وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمے کا این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردیں ،اسلامی ریاستوں میں پرنٹ قرآن پاک کی درآمد پر این اوسی کی شرط نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں