ویب ڈیسک : لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا سیاست میں پہلا قدم یا علاقہ عمائدین کے اصرار پر تقریب میں شرکت کی؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے گاﺅں لطیفال میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید بھی شریک تھے۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے آپ عملی طور پر سیاست میں آئیں ،آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اور آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔
مقررین کاکہناتھا کہ جس طرح آپ نے دوران سروس اپنے علاقے ،عوام ،ڈسٹرکٹ کی خدمت کی ،اس طرح سیاست میں آکر پاکستان کی خدمت کریں ۔مقررین کاکہناتھا کہ جس طرح دوران سروس آپ نے اپنے علاقے کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کرائے،اسی طرح اس سلسلے کو جاری رکھیں۔
.P