ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور

15 Dec, 2022 | 04:32 PM

ویب ڈیسک : امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ، ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے سکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چینی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک اور اضافہ ہے، ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف جاسوسی، ڈیٹا ٹرانسفر کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور آئیووا میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پہلے ہی پابندی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ جاسوسی اور ڈیٹا ٹرانفسرکے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پالیسی میکرز کے ساتھ کمپنی کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں