لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو طلب کرلیا

15 Dec, 2022 | 02:27 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو کل 16 دسمبر کو طلب کرلیا،شاد باغ پولیس کی جانب سے قتل کیس کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سی سی پی او کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے قتل کے ملزم محمد عثمان یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ ابھی تک نہیں آیا ، جسٹس عالیہ نیلم نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے استفسار کیا کہ کہاں کا کیس ہے، لاء افسر نے جواب دیا لاہور کے تھانہ شاد باغ کا کیس ہے.

عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کل جمعہ کے روز سی سی پی او کو بلوا لیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی،ملزم نے قتل کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

 

مزیدخبریں