کباڑ کےسامان سے میوزک کی سریلی دھن بنانے والابچہ وائرل

15 Dec, 2022 | 02:27 PM

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پرآئے دن ایسی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔جن کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کوئی اپنے ٹیلنٹ کی بنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا توکسی کی چھوٹی کی حرکت صارفین کے دلوں میں گھر کرجاتی ہے۔

اسی حوالے سے ایک افریقی بچے کی منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا بچہ پرانی کباڑ کی فالتوچیزوں سے موسیقی کے آلات بنا ڈالتا ہےاور پھر خود ہی اُن آلات سے میوزک کی سریلی دھن بجاکر لوگوں کو اپنے سحرمیں گرفتارکرلیتا ہے۔

گانوں کے لیے بہترین میوزک کا انتخاب لازمی جز ہے جس کے لیے موسیقی کے آلات ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی کو کباڑ سے   میوزک بجاتے سنا ہے اگر نہیں تو آج ہم ایسے ننھے فنکار سے ملوارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر  ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے اپنے شوق کی خاطر سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی میوزک بجانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور بہترین میوزک بجاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

زیر گردش ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق  نہیں ہوسکی ہےکہ آیا یہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن ویڈیو میں موجود بچے کو دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ کس طرح برنی اور پرانے برتنوں کو سجاکر بہترین انداز سے میوزک بجارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بچے کی صلاحیت اور موسیقی کے شوق کو سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں