ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے البتہ وہ اس کی تنخواہ لے رہے ہیں۔
آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2022