(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب دنیا کےلیے نیا ٹورسٹ ہاٹ اسپاٹ بن گیا, رواں سال سیاحوں کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہوگئی۔
سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق رواں سال سعودی عرب آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد چھہ اعشاریہ ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس تعداد میں میں سالانہ بنیاد پر 575 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد حال ہی میں سعودی صحرا میں سرسبز و شاداب شہر بسانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ نیوم پراجیکٹ سے ایک جدید تر شہری زندگی کی بنیاد رکھی جائے گی۔
منصوبے کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ معیشت پر سے تیل کی برآمد کا انحصار کم کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وژن 2030کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کے شعبےکےلئے مجموعی قومی پیداوارمیں 10 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 100 تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔