پرویز الٰہی سے گورنر کے پی غلام علی کا رابطہ ، بڑی بات کہہ دی

15 Dec, 2022 | 12:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہٰذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا جس دوران  ملک کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو گورنر ہاؤس آنےکی دعوت دی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مبارک تک نہیں دی۔

اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہٰذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔گورنر کے مطابق پرویز الٰہی نے کہا کہ کوشش کروں گا موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتری کی طرف لے جاؤں۔

مزیدخبریں