ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوجداری اور دیوانی قوانین کے متعلق ہائیکورٹ کی رولز کمیٹیوں کی تشکیل نو

فوجداری اور دیوانی قوانین کے متعلق ہائیکورٹ کی رولز کمیٹیوں کی تشکیل نو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فوجداری اور دیوانی قوانین کے متعلق ہائیکورٹ کی رولز کمیٹیوں کی تشکیل نو ،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں فوجداری قوانین کے متعلق 7 رکنی جبکہ دیوانی قوانین کیلئے جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں 8 رکنی رولز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. 

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رولز کمیٹیوں کی تشکیل نوء کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق فوجداری قوانین کے متعلق رولز کمیٹی جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں کام کرے گی اور جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر، جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس محمد وحید خان، سنئیر سول جج لاہور اور بیرسٹر سلمان صفدر کمیٹی میں شامل ہیں، جبکہ دیوانی قوانین کے متعلق رولز کمیٹی میں جسٹس شمس محمود مرزا 8 رکنی کمیٹی کے صدر ہیں اور کمیٹی میں جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس صفدر سلیم شاہد، سنئیر سول جج لاہور، شہزاد شوکت ایڈووکیٹ، ملک اویس خالد ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن ہائیکورٹ شامل ہیں۔