معاشی صورتحال کی بہتری کیلئےحکومت کا بڑافیصلہ

15 Dec, 2022 | 08:33 AM

ویب ڈیسک:ملکی زرمبادلہ اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت نے بڑافیصلہ کیا ہے۔حکومت نے چینی ایکسپورٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔کسانوں کےمہنگائی اور حکومت کی جانب سے ادائیگیاں وقت پر نہ ہونے  کی وجہ سےیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہر 15 روز بعد قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد کی جائے گی۔شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت ہوگی۔ذرائع وزارت پیدوار کا کہنا ہے کہ ہر 15 روز بعد قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد ہو سکے گی، مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سمری پیش کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قرار دے دیا، فیصلے سے کسانوں کو ادائیگی اور قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

 شوگر ملز کے مطالبے کے بعد حکومت نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے ملک میں چینی کے موجودہ سٹاک کی صورتحال جاننے کا فیصلہ کیا، وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ابھی تک مسئلہ چینی کے اسٹاک کی پوزیشن کا مسئلہ رہا، چینی کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، تھرڈ پارٹی کی طرف چینی کے اسٹاک کی تعداد کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، شوگر ملز مالکان ملک میں اسٹاک کی تفصیلات جمع کروائیں۔

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے مذاکرات کا ایک اور راونڈ ہوا، مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ شوگر ملز کو ایک فارمولا دیا ہے، شوگر انڈسٹری اس کے ساتھ آئے تو دیکھیں گے۔

شوگر انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پاکستان کم وبیش 5 لاکھ ٹن چینی 3ماہ کے اندر برآمد کرکے کم وبیش 26 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمائے گا۔

مزیدخبریں