ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو سیاسی نقصان ہوگا، شیخ رشید

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو سیاسی نقصان ہوگا، شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے اسمبلیاں تحلیل ہونگی اگر انہوں نے اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو ان کا سیاسی نقصان ہوگا۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیرخارجہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان جو فیصلہ کرتے ہیں اس پر قائم بھی رہتے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا اسمبلیاں تحلیل ہونگی تو اب اس پر قائم رہا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے وقت بھی کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، قومی اسمبلی سے استعفوں کے وقت بھی عمران خان کے فیصلےکو ترجیح دی گئی۔ آئندہ15دن سیاسی طور پر بہت اہم ہیں،کچھ فیصلے ہونے جارہے ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے اخترمینگل حکومت کو چھوڑ کرجاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ڈیفالٹ نہیں ہورہے جبکہ وزراء کہتے ہیں ہمارے پاس پنشن دینے کے بھی پیسے نہیں، موجودہ حکومت ختم ہے ان کا آخری مطالبہ ہے نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھایا جائے، جس پرعمران خان راضی نہیں ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کاایک ہی ایجنڈا ہےکہ نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھایاجائے، آئی ایم ایف کیساتھ بھی بات نہیں چل رہی، دوست ممالک بھی مدد نہیں کررہے، ہوسکتا ہے آئندہ چند دنوں میں دوسرے اتحادی بھی ساتھ چھوڑ جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم بھی کہتے تھے کہ5سال پورے کریں گے لیکن ہمیں بھی جانا پڑا، اگر یہ بھی کہتے ہیں مدت پوری کریں گے تو ہوسکتا ہے ایسا نہ ہو، کوشش کی جارہی ہے عمران خان کوالیکشن سےکسی طرح نکالاجائے عمران خان کے بغیرملک میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔