کیمبریج لغت میں’مرد‘ اور ’عورت‘ کی تعریف تبدیل

15 Dec, 2022 | 08:05 AM

ویب ڈیسک: کیمبریج لغت نے ’ مرد‘ اور ’ عورت‘ کی تعریف تبدیل کردی، اس اقدام کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت واضح کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کی نامور ترین انگریزی لغات میں مرد اور عورت کی تعریف تبدیل کی جارہی ہیں۔کیمبرج لغت میں مرد اور عورت کی پرانی تعریفوں کےساتھ نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔

کیمبرج لغت میں ’ مرد‘ اور ’ عورت‘ کی ’بالغ نر/مادہ‘ کی حیثیت سے تعریف تو شامل ہے مگر اب ’ مرد‘ کو ایسا بالغ بھی قرار دیا گیا ہےجو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو۔

اسی طرح ’ عورت‘ کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو۔

مزیدخبریں