(عظمت مجید) کورونا ویکسی نیشن کے حامل علاقوں کیلئے پابندیاں مزید نرم ، لاہور میں ان ڈور ڈائننگ 70 فیصد جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ 100 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
این سی اوسی نے زیادہ ویکسی نیشن کی شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں ویکسی نیشن کی شرح 45 سے 55 فیصد کے درمیان ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی، انڈور ڈائننگ 70 فیصد جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ 100 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔
انڈور شادی کی تقریبات 500 جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات 1000 مہمانوں کے ساتھ کی جا سکتی ہیں۔ سینما گھر،دفاتر، مزار اور جمز مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔