ن لیگی رہنما نے 43 سال بعد انٹر کا امتحان پاس کرلیا

15 Dec, 2021 | 07:54 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ن لیگی رہنما نے 1978 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور اب 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا۔

 پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عبدالمجید  مغل ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرنے کی بات کو سچ کردکھایا۔ 62 سالہ لیگی رہنما نے  فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرلیا۔ امتحان پاس کرنے پر خوشی سے سرشار لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1978 میں میٹرک پاس کیا، بعدازاں کاروباری مصروفیات کے باعث تعلیم کو الوداع کہنا پڑا تھا مگر اب 43 سال بعد  بالآخر  انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا ۔اب انہوں نے اپنی تعلیم کو آگے بڑھاتے ہوئے گریجوایشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں