ویب ڈیسک : سات مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی اسٹار ڈرائیوار36 سالہ لوئیس ہیملٹن کو شہزادہ چارلس نے نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا ہے اب انہیں'' سر لوئیس ہملٹن'' لکھا اورپکارا جائے گا۔
ونڈسرکیسل میں ہونے والی تقریب میں شہزادہ چارلس نے روایتی انداز میں تلوار ان کے دونوں کندھوں پر رکھ کر انہیں نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا۔انہیں موٹر اسپورٹس کے لئے خدمات پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے وہ چوتھے ریس ڈرائیور ہیں جنہیں سر کاخطاب ملا ۔ انہوں اپنی والدہ کارمن لاربالیسٹر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
API Response:
API Response:
تاہم برطانیہ کے سر لوئیس ہملٹن نے سابق جرمن ڈرائیور مائیکل شو ماکر کو سب سے زیادہ فتوحات کے ریکارڈ ٹائٹل سے محروم کردیا۔2020میں انہوں نے فارمولا ون کیریئر میں 88ویں اور مجموعی طور پر 156ویں جیت کا جشن منایا تھا۔