پنجاب پولیس کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

15 Dec, 2021 | 07:08 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  ایس پی سیکورٹی کو اپ گریڈ کر کے ایس ایس پی تعینات کیا جائے گا جو شہر میں ہونے والے تمام لا اینڈ آرڈر کی سیکورٹی کا زمہ دار ہو گا جبکہ وی وی آئی پیز کی سیکورٹی بھی ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کی زمہ داریوں میں شامل ہوگی ۔ تھانوں کی نفری کو لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں سے آزاد کر کے کرائم کنٹرول پر لگایا جائے گا۔
لاہور پولیس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تھانوں کے افسر لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں پر تعینات رہتے تھے اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے موجودہ وسائل کم ہوتے جا رہے تھے ۔ لاہور پولیس نے اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہر میں ایس پی سیکورٹی کی سیٹ کو ایس ایس پی کی سیٹ پر اپ گریڈ کرنے کی تجاویز تیار کی جا رہی ہے جس کو ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کا نام دیا جائے گا ۔

ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کے ساتھ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کے نیچے تین ایس پی جن میں ایس پی سیکورٹی ، ایس پی اینٹی رائٹ اور ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی کام کرئے گا ۔ ایس ایس پی لا اینڈ ارڈر کے پاس ایک ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی اور ایس ایس پی لا اینڈ ارڈر شہر میں ہونے والے تمام جلسے جلوسوں سمیت لا اینڈ آرڈر کا زمہ دار ہو گا ۔

پولیس حکام کے مطابق تھانوں کی نفری کسی لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی پر نہیں بھجوائی جا سکے گی جس کے لیے لاہور پولیس تجاویز تیار کر کے آئی جی آفس کو بھجوائے گا جس کی منظوری کے بعد ایس ایس پی کی تعیناتی کی جائے گی۔

مزیدخبریں