(ویب ڈیسک) ہرناز سندھو نے اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ ’وہ ناصرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کا بھی حصہ بننا پسند کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس یونیورس 2021 کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے دلی خواہش ظاہر کردی۔ ہرناز سندھو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’یہ پورے بھارت کے لیے ایک بہت بڑا جشن ہے کہ بھارتی خاتون کو 21 سال بعد یہ تاج پہننے کا موقع ملا ۔‘ہرناز سندھو جو پہلے ہی چند پنجابی فلموں میں کام کر چکی ہیں، وہ اب ناصرف ہندی سنیما میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے لیے جگہ بنانے کی منتظر ہیں۔
ہرناز سندھو نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں 21ویں صدی کے لوگ فلموں اور ویب سیریز سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے میں لوگوں کو متاثر کرنا چاہوں گی اور ان مسائل کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کروں گی جنہیں معاشرے سے ختم کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔