پولیو مہم کے تیسرے روز بھی بچوں کو ویکسین پلانے کا سلسلہ جاری

15 Dec, 2021 | 05:45 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ، گھر گھر، سکولوں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر ویکسی نیشن کی گئی، ڈی سی لاہور اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مہم کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے 18 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔ پہلے دو روز 11 لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ آخری دو روز رہ جانے والے بچوں کی ٹارگٹڈ پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔
مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت بخاری، فیضان احمد، ذیشان نصراللہ رانجھا اور ذیشان ندیم نے سکولوں، کمیونٹی سنٹرز، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں کے دورے کیے اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، والدین پولیو کے قطرے پلا کر بچوں کو مہلک مرض سے بچائیں۔

مزیدخبریں