ڈالر پھر مہنگا، نیا ریٹ جانیے

15 Dec, 2021 | 05:34 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 177 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 98پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  30 پیسے اضافہ ہوا ہے،  جس کے بعد نئی قیمت 181 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں1232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، انڈیکس 44 ہزار  448 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔100 انڈیکس میں 2.87 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔جبکہ  9.48 ارب روپے مالیت کے 30.30 کروڑ کے قریب شئیرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں