سٹی 42:فیاض الحسن چوہان نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی، اعظمی بخاری کو کال کرکے مٹھائی کھانے کی دعوت بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی مٹھائی لے کر پہنچ گئے ، اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لایا ہوں، بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمی بخاری کو مٹھائی دوں گا، جب بھی وہ پنجاب اسمبلی آئیں گی انہیں مٹھائی کھلاؤں گا۔
فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کو فون کرکے جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد بھی دی۔