جنید صفدر کی شادی کی تقریب، مریم نواز کی نئی تصاویر وائرل

15 Dec, 2021 | 02:54 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ بارات کے تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دلہا دلہن تو توجہ کا مرکز بنے ہی لیکن دلہے کی والدہ مریم نواز کو سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر سراہا۔مریم نواز ڈیزائنر نومی انصاری کے خوبصورت ہرے جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں ، مریم نواز نے بیٹے کے اس بڑے دن میک اپ آرٹسٹ صدف فرحان سے میک اپ کروایا۔

بارات پر جنید صفدر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور دلہن نے گولڈن رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے بھی اپنی شادی تصویر شیئر کی ہے۔

بارات پر مریم نواز سبز رنگ کے لہنگے میں خوب سجی سنوریں نظر آئیں۔

ان کی بیٹے جنید صفدر اور شوہر کے تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین جنید صفدر عائشہ سیف کی جوڑی کا موازنہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی کرتے رہے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں