امریکی شہری نےمارخور شکار کرلیا

15 Dec, 2021 | 01:49 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: سال کے پہلے مارخور کا شکار کرلیا گیا،وائلڈ لائف حکام کے مطابق مارخور کا شکار توشی میں کیا گیا ہے۔

مارخور کو پاکستان کا قومی جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مارخور ان 72 جانوروں میں شامل ہے جن کی تصاویر عالمی تنظیم برائے جنگلی حیات (WWF) کے 1976 میں جاری کردہ خصوصی سکہ جات کے مجموعے میں شامل ہیں۔

 مارخور کو ایسے جانوروں کی صف میں شمار کیا جاتا ہے جن کا وجود خطرے میں ہے۔ یعنی اگر ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل قریب میں یہ نسل کرہ ارض سے ہمیشہ کے لیے نایاب ہو سکتی ہے۔ 

چترال میں 43انچ لمبے سینگھوں والے مارخور کا شکار کیا گیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے مارخور کا کامیاب شکار  امریکی شہری جوزب  پلیچ نے کیا، ان سے مارخور کے شکار کا پرمٹ پاکستانی روپے میں تقریباً 2 کروڑ روپے میں لیا گیا تھا۔ مارخور کا شکار توشی کے علاقے میں کیا گیا، شکار کیے جانے والے مارخور کی عمر 9 سال اور سائز 43 انچ تھی۔

مزیدخبریں