ویرات کوہلی  جنوبی افریقا میں ون ڈے میچز کھیلیں گے یا نہیں، بتا دیا 

15 Dec, 2021 | 01:27 PM

ویب ڈیسک : بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقا ٹور کے دوران ون ڈے میچز کے لئے ہمیشہ دستیاب ہیں اور رہیں گے۔ ان کے اس بیان نے ان کی جانب سے ون ڈے میچز میں شرکت نہ کرنے  کی ساری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

 ممبئی میں جنوبی افریقا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے میچز کے لئے دستیاب تھے اور رہیں گے سلیکٹرز کی جانب سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے رابطہ کیا گیا ٹیسٹ سیلیکشن پر بات ہوئی چیف سیلکٹرز نے مجھے بتایا کہ میں ون ڈے میچز کا کپتان نہیں ہوں گا مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اس سے قبل اس پر بات نہیں ہوئی تھی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں تین ٹیسٹ میچز اور تین ہی ون  ڈے  کھیلے گی ۔ پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں 26 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے میچز کی سیریز 19 تا 23 جنوری کھیلی جائے گی۔

یادرہے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے ہونے والے دورۂ جنوبی افریقہ سے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے اور اجنکیا رہانے کی جگہ اب روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے 95 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں سے انھوں نے 65 میچ جیتے، 27 ہارے، ایک میچ ٹائی ہوا اور دو منسوخ ہوئے۔گذشتہ دو ڈھائی سال سے ان کی اپنی فارم بھی اچھی نہیں ہے، جبکہ پہلے ان کا بلا رنز اُگلتا تھا۔ حالانکہ وہ اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کی طرح خراب فارم میں نہیں ہیں۔ء

مزیدخبریں