(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کے7 ویں ایڈیشن سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے، پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔
محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں، کامران اکمل پی ایس ایل 7 میں بھی پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔
یادرہے کہ اتوار کو کامران اکمل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا سلور کیٹگری میں کھیلنے کا حق نہیں بنتا ہے، میری جگہ نوجوان کرکٹر کو موقع دیا جائے،۔