ویب ڈیسک : محکمہ بلدیات نے تمام ڈپٹی کمشنرزکو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا خط ارسال کر دیا, تمام ڈی سی کو نیبرہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے نقشے تیار کرنے کی بھی ہدایت ۔
محکمہ بلدیات نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا خط ارسال کر دیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے تمام ڈی سیز کو الیکشن کمیشن سے حد بندیوں کی معاونت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ خط میں تمام ڈی سی کو نیبرہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے نقشے تیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈی سیز شہری اور دیہی علاقوں کے نقشے تیار کریں۔ ڈی سیزکو نئے بلدیاتی نظام کے مطابق نقشے تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔