(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سڈنی کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ضمانت کے بعد احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دوبارہ گرفتار کیا گیا، مائیکل سلیٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ سابق بیٹسمین 1993ء سے 2001ء تک 74 ٹیسٹ کھیل کر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے، اس کے بعد سے وہ ٹی وی پر نمایاں کام کرتے دیکھائی دیئے اور کمنٹری بھی کرتے رہے، لیکن رواں ماہ کے اوائل میں ہی مائیکل سلیٹر کی اپنے ملک کے وزیراعظم سکاٹ موریسن پر تنقید کی وجہ سے ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی ہوگئی تھی۔
مائیکل سلیٹر اس سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ رکھنے کے الزام میں خبروں میں آچکے ہیں، 2019ء میں انہیں اپنی ہی 2 خواتین دوستوں سے الجھنے پر جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔